اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے جنوبی شام پر اپنے فضائی حملے دوبارہ شروع کر دیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، صہیونی ریاست کی فوج کے جنگی طیاروں نے سویدا شہر کے اطراف میں واقع الشقراویہ نامی علاقے پر بمباری کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، شام کی عبوری حکومت کا ایک فوجی قافلہ جو دمشق سے سویدا صوبے کی جانب جا رہا تھا، بھی بمباری کا نشانہ بنا ہے۔
کچھ مقامی ذرائع نے بھی سویدا کے مغرب میں گراڈ راکت لانچر لے جانے والی کئی گاڑیوں کے نشانہ بننے کی اطلاعات دی ہیں۔
شامی میڈیا نے دمشق میں شام کی عبوری حکومت سے وابستہ فورسز کی مکمل آمادگی اور دارالحکومت کے پرانے محلوں کے اردگرد چیک پوسٹس قائم کرنے کی خبر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ